تازہ ترینخبریںپاکستان

مشکل معاشی حالات ہیں مگر عوام پر بھروسہ ہے ، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے ملک پر آج مختلف انداز سے مشکل وقت ہے مگر عوام پر بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے۔ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلاموفوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہو، خواتین کو پاور دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button