تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم چیلنج کر دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے وکیل علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا حکم چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے اور آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی۔

استدعا کی گئی کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم غیر قانونی ہے لہٰذا عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کیے گیے ہیں۔ عمران خان نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی عدالت نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button