
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مِن و عَن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھی امن و امان کی صورتحال رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں 90 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔