تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج یکم مارچ سے ہورہا ہے، پاک فوج کے 86 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ادارہ شماریات حکام کہتے ہیں تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی جیو ٹیگنگ ہوگی، سندھ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو طریقۂ کار پر کوئی اعتراض نہیں، ساتویں مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہی نئی حلقہ بندیاں اور پھر عام انتخابات ہوں گے۔

پاکستان میں کتنے افراد بستے ہیں اور گھروں کی تعداد کتنی ہے؟، ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے شروع ہوگا، ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان ملک بھر کے 495 شماریاتی اضلاع میں گھر گھر جائیں گے، ادارہ شماریات نے انتظامات مکمل کرلئے۔

رکن ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ آپ کا شمار کنندہ جب آپ کے گھر جائے گا تو آپ کے گھر کو ٹیبلٹ کے ساتھ جیو ٹیگ کرے گا، ہر انومریٹر کے ساتھ ہمارا پولیس کا جوان ہوگا اور آؤٹر باؤنڈری آرمی فورسز تعینات ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق خود شماری کے ذریعے لاکھوں افراد اپنی تفصیلات پہلے ہی آن لائن جمع کرا چکے، یہ سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا، ڈیجیٹل مردم شماری میں اکنامک سنسز فریم ورک کی تیاری بھی شامل ہے۔

ساتویں مردم شماری کی مجموعی لاگت 34 ارب روپے ہے، جس میں سے تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے سیکیورٹی پر خرچ ہوں گے، مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اجراء 30 اپریل کو مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button