تازہ ترینخبریںپاکستان

پیٹرول کی قیمت 35 روپے بڑھا کر 5 روپے کمی کرنا مذاق ہے

حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی شہریوں کو پسند نہ آئی۔

پیٹرول کی قمیت پر ردعمل دیتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ 35 روپے قیمت بڑھا کر 5 روپے کمی کرنا مذاق ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

کراچی میں ایک شہری نے کہا کہ 5 روپے کی کمی کا کوئی فائدہ نہیں۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button