تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان قافلے کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان ( Imran Khan ) آج بروز منگل 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ تین عدالتوں میں ان کی طلبی کا حکم جاری ہوا جب کہ عمران خان ایک کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ عدالت کی جانب سے عمران خان کو آج ذاتی طور پر طلب کیا گیا ہے جب کہ ضمانت کی درخواست پر بھی آج ہی فیصلہ متوقع ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان 28 فروری کو طلب

عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر جج رخشندہ شاہین سماعت کریں گی۔ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دیں گے۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ درخواست ضمانت دوبارہ دائر کرنے کیلئے عمران خان کا ذاتی طور پر پیش ہونا لازم ہے۔ اسلام آباد کچہری میں بھی آج عمران خان کے خلاف دو کیسز کی سماعت ہو گی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم کیلئے آج کی تاریخ مقرر ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے عمران خان کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ میں بھی عدالت نے عمران خان کو طلب کر رکھا ہے۔

سخت سیکیورٹی

عمران خان کی ممکنہ پیشی کے موقع پر عدالت آنے جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی کی گئی ہے، جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔عمران خان کی آمد سے قبل عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان آج لاہور سے اسلام جائیں گے۔ عمران خان ریلی کی صورت میں براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد جائیں گے۔

گزشتہ سماعت میں کیا ہوا تھا

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت میں ہفتہ 25 فروری کو عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکس چینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ بینکنگ عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت میں عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔

اس موقع پر عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button