تازہ ترینخبریںسپورٹس

وسیم ارشد نے سالانہ پولیس سپورٹس کے تن سازی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

وسیم ارشد نے سالانہ پولیس سپورٹس ایونٹس کے تن سازی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا، ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے اس سے پہلے مسٹر لاہور اور اولمپیا پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد میں تن سازی (باڈی بلڈنگ) کے مقابلے کا انعقاد کیا گیاتھا، 70 کلو کیٹگری میں گولڈ میڈل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،وسیم ارشد نے اپنے ٹائٹل کو سٹی ٹریفک پولیس سے منسوب کردیا، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی وسیم ارشد کو مبارکباد، تعریفی سند اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت، لگن، عزم اور پختہ ارادوں نے ٹریفک وارڈن کو سرخرو کردیا،سخت ڈیوٹی کےساتھ ساتھ مسٹر لاہور، ماسٹر اولپمیا پاکستان کا ٹائٹل جیتنا کسی چیلنج سے کم نہیں، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں تحریک اور زندگی کی علامت ہوتے ہیں، صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہیں، محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود وسیم ارشد کا ٹائٹلز جیتنا قابل ستائش ہے، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کے مقابلے کی تیاری کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button