تازہ ترینخبریںدنیا

ایران کا 1650 کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز میزائل

ایران نے 1650 کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل تیار کر لیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا پر پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کا انٹرویو نشر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے میزائل پروگرام کی تفصیل بتائی ہے۔

امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ 1650 کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کو ایران کے ہتھیاروں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں جب امریکا نے عراق میں ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا اس وقت تک ایران ’’بےقصور فوجیوں‘‘ کو مارنا نہیں چاہتا تھا۔ ہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ہر اس فوجی کمانڈر کو مارنا چاہتے ہیں جو قاسم سیلمانی کو مارنے کا حکم دینے والوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button