تازہ ترینخبریںپاکستان

سٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں دیر کی ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری سٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی۔

لاہور لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی کے لیے سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، ملکی تاریخ میں سیاسی افراد نے ہی ڈلیور کیا۔

نواز شریف اور عمران خان سیاسی عمل کا ہی حصہ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے ہم سب مل کر ملکی حالات سنواریں، ہم سب کو چاہیے سیاسی عمل کو مضبوط بنائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بطور سابق وزیرِ اعظم جانتا ہوں بعض معاملات سمجھداری سے حل نہیں ہوئے، ہمارے سیاست دان اور بیورو کریٹ تیزی سے مسائل حل کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں فیصلہ سازی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی وجہ سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر اختیارات کا استعمال نہیں کیا جا رہا، سب وفاق کی طرف دیکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button