تازہ ترینتحریکخبریں

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا

جیل بھرو تحریک میں لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

زین قریشی نے اپنے والد شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کروانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا نہیں بتایا جا رہا وہ کہاں ہیں۔

اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی کی بازیابی کیلئے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، ان کے علاوہ  ڈاکٹر مراد راس، جان مدنی، اعظم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کیلئے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری نے دائر کی۔درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او نے تحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا، قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا، انہیں کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹے کیس بنائے جا سکتے ہیں، رہنماؤں اور ورکرز کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ رہنماؤں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کیلئے جمعے کا دن مقرر کر دیا۔

شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے بیٹوں کی درخواستوں میں رہائی کی استدعا کی گئی ہے، ولید اقبال کی اہلیہ کی درخواست میں بھی رہائی کی استدعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button