تازہ ترینخبریںپاکستان

میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی جس کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم-3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند کی گئی ہے۔

سکھر ملتان موٹر وے ایم-5، اوچ شریف سے ظاہر پیر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11، کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

علاوہ ازیں دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button