تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

کھڑکی والی سیٹ چاہیے!! دو خواتین جہاز میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

کوئی بھی سفر چاہے وہ زمینی ہو یا فضائی تقریباً ہر مسافر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کھڑکی والی نشست پر براجمان ہو تاکہ باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے۔

تاہم بعض اوقات یہ قسمت سے ملتی ہے یا پھر اس کیلئے تگ و دو کرنا پڑتی ہے، یہاں تک کہ مسافر ایک دوسرے سے گھتم گھتا بھی ہوجاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی دلچسپ واقعہ برازیل کی ایک پرواز میں پیش آیا، کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر خواتین نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور مکے مارے اور بال کھینچے جس کی وجہ سے پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

برازیل کے خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر خاتون نے اپنے معذور بیٹے کو کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے ساتھ میں بیٹھی دوسری مسافر خاتون سے درخواست کی تھی۔

خاتون کے انکار کرنے پر پہلی مسافر خاتون نے بحث و مباحثے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد فلائٹ کا عملے نے دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق فلائٹ کے کیبن کریو کے ایک رکن نے بتایا کہ میں جب دروازہ بند کررہا تھا تو میں نے دیکھا کہ دو خواتین ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہی ہیں۔

ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑے میں ملوث مسافروں کو پرواز سے اتار لیا گیا تھا تاہم واقعے کے باعث پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button