تازہ ترینخبریںپاکستان سے

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا 43 اراکینِ پی ٹی آئی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button