تازہ ترینخبریںپاکستان

5 لوگ شیخ رشید کو مروانا چاہتے ہیں ، وکیل نعیم حیدر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی قانونی ٹیم کو بتایا کہ 5 لوگ انہیں مروانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید سے تھانا سیکریٹریٹ میں قانونی ٹیم نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا کہ 5 لوگ انہیں مروانا چاہتے ہیں۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا ان کے خلاف ایف آئی آر میں وہی لوگ ہیں جو اعظم سواتی کے پیچھے تھے۔

وکیل نے کہا کہ کراچی  میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں کراچی کی پولیس شیخ رشید کو لینے کیلئے اسلام آباد آ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button