تازہ ترینتحریکخبریں

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او حد سے تجاوز کررہے ہیں ، فرخ حبیب

 تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے شبیر گجر اور خالد گجر کے ڈیرے پر دھاوا بولا ہے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جب سے نگراں سیٹ اپ آیا ہے پرچے اور گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی واپس لے لی گئی، عمران خان پر ایک قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، کارکنوں نے اپنے طور  پر سیکیورٹی کیلئے زمان پارک میں کیمپ لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور ان کے بھائی خالد گجر پر چڑھائی کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ فسطائیت کا نیا مظاہرہ ہے اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button