تازہ ترینتحریکخبریں

ہمارے دور حکومت میں کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوئی، مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی۔

لاہور میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے سٹیک ہولڈرز ملک کا سوچیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے، غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button