عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ساتھ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بھی ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
رات گئے پولیس نے موٹر وے سے شیخ رشید کو گرفتار کرکے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا۔پولیس حکام کا دعویٰ ہےکہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے اور ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے شیخ رشید کو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے میڈیکل کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی پولی کلینک ہسپتال میں گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں 16 بار وزیر رہا ہوں ، مجھ پر 16 وزارتوں میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ، بلو رانی کا بھی میرے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔
شیخ رشید نے نے کہا کہ اگر میری گرفتاری کے دوران کوئی دھماکا یا ہلاکت ہوئی تو بلاول بھٹو زرداری ، رانا ثنااللہ ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز پر مقدمہ درج کیا جائے ۔