ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔
چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔
اگست 2022ء میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔