تازہ ترینتحریکخبریں

مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں : عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری آواز بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں ، موت بہت قریب سے دیکھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے ، مدینہ کی ریاست میں عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی ، نیلسن منڈیلا نے پتے کی بات کی غربت کم کرنی ہے تو پہلے انصاف لے کر آؤ۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا برادری سے مخاطب ہوں ، اللہ نے آپ کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے ، جس طرف یہ لے کر جا رہے ہیں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ، قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ، معزز ججز اور وکلا سے اپیل کر رہا ہوں ، میں آپ سب کیلئے کھڑا ہوں ، میری ساری جدوجہد آپ کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button