تازہ ترینخبریںپاکستان

مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سے روانہ ہوں گی

مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سے روانہ ہوں گی ، دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اب چیف آرگنائیزر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی منظم کریں گی۔مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کر لی ، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیرپورٹ پہنچے گا۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button