تازہ ترینتحریکخبریں

پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے : فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس کو دعوت دیتا ہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ گئی ہے اور یہ عمران خان کو گرفتار کر رہے ہیں ، عمران خان کو گرفتار کرنا ملک کے خلاف سازش ہے ، اس طرح کی حرکتیں پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دو بجے اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے ، نہ کوئی ماحول ہے ، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہو گی ، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا ، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام سے خوفزہ ہیں، یہی خوف انہیں رات کو سونے نہیں دے رہا ، جو پیچھے سے کٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں، فوری طور پر الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button