تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے زمان پارک میں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی

لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔

پی ٹی آئی کے رہنما زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کا خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button