تازہ ترینخبریںپاکستان سے

گھر میں گیس دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 منصور نگر میں G/10 روٹ کی بس کے سٹاپ کے قریب ایک گھر میں پیش آیا۔

گیس لائن پھٹنے سے ایک خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

جھلسنے والوں میں 15 سالہ ثنیہ دختر بشیر ، 16 سالہ سفیان بشیر ، 18 سالہ احسن بشیر، 25 سالہ ذیشان بشیر ، 45 سالہ بشیر رمضان اور 20 سالہ  نورین زوجہ ذیشان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button