تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے: ذرائع

 تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے  2 ارکان اسمبلی سردار طالب اور نواز الٰہی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جو اسمبلی فلور پر پڑھی جاچکی ہے۔

سپیکر نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظور کیے ہیں اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔

اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔سپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button