تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کا اظہار تشکر

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں سے آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا سعادت حسن نے اظہار تشکر کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں اور انکی ٹیم کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا نظام اور اس میں کی گئی جدید اصلاحات قابلِ تعریف ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا پرپزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم حیرت انگیز ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی طرز پر جدید اصلاحات کی جائیں گی۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں کے دوروں کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو کہ محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button