انتخاباتتازہ ترینخبریں

کراچی بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، الیکشن کمیشن

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی پارٹی پوزیشن تیار کرلی، 229 میں سے 91 نشتیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے۔

جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو آئی نے 2 جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست حاصل کرسکی، ایک نشست آزاد امیدوار نے بھی جیتی۔

الیکشن کمیشن نے 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن پاکستان میں ہوگی، 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔

ضلع وسطی:

42 میں سے جماعت اسلامی کو 37، پیپلز پارٹی کو 4 نشستیں ملیں، تحریک انصاف ضلع وسطی میں چیئرمین کی ایک نشست حاصل کرسکی۔

ضلع شرقی:

42 میں سے جماعت اسلامی کو 19، پیپلز پارٹی کو 14 نشستیں ملیں، تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں۔

ضلع ملیر:

30 میں سے پیپلز پارٹی کو 20، تحریک انصاف کو 4 نشستیں ملیں، جماعت اسلامی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست حاصل کی۔

ضلع غربی:

25 میں سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو 9، 9 نشستیں ملیں، جماعت اسلامی 5 اور جے یو آئی 2 نشستیں جیت سکی۔

ضلع جنوبی:

25 میں پیپلز پارٹی کو 15، تحریک انصاف کو 9 نشستیں ملیں، تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔

ضلع کورنگی:

34 میں سے جماعت اسلامی نے 21، تحریک انصاف نے 8 نشستیں جیتیں، پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ (ن) 2 نشستیں حاصل کرسکی۔

ضلع کیماڑی:

31 میں 26 نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 3، تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button