تازہ ترینتحریکخبریں

استعفے منظوری پر اسپیکر کو وضاحت دینا ہوگی، حامد خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو استعفے منظور کرنے سے متعلق وضاحت دینا ہوگی۔

حامد خان نے کہا کہ سپیکر نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی پوزیشن بچانے کےلیے پی ٹی آئی کے استعفے منظور کیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے اتنے عرصے میں اس لیے منظور نہیں ہوئے کہ ان حلقوں میں ضمنی الیکشن نہ ہو، جب نظر آیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان واپس آرہے ہیں فوری استعفے منظور کیے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگر یہ اب استعفے منظور کررہے ہیں تو اتنے عرصہ منظور نہ ہونے کا کیا جواز تھا، سپیکر کو وضاحت کرنا ہوگی کہ اتناعرصہ کیوں استعفے منظور نہ کیے اور اب کیوں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری قبولیت کے نوٹیفکیشن میں ہی انتخابات کی تاریخ ہونی چاہیے تھی۔

حامد خان نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے متعلق تاریخ دینی چاہیے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ جلد آجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button