تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پیغام پاکستان کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا، اعلامیہ

پیغام پاکستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا اور ملک میں بطور پالیسی نافذ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی پیغام پاکستان قومی کانفرنس کا اعلامیہ سامنے آیا ہے ، جس کے مطابق کسی بھی نام نہاد دلیل پر پاکستان کی اسلامی حیثیت سے انکار درست نہیں۔

 پیغامِ پاکستان قرآن اور سنت ، دستور پاکستان اور قوم کی اجتماعی سوچ کا عکاس ہے ، جسے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرایا اور ملک میں بطور پالیسی نافذ کیا جائے۔

حکومت فوج یا سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو غیر مسلم قرار دینا ، شریعت اور قانون کی خلاف وزری ہے۔ حکومت فوج یا سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف مسلح کارروائی بھی شریعت اور قانون کی خلاف وزری ہے ، نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال یا ریاست کے خلاف محاذ آرائی حرام ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کےخلاف جنگ میں علماء اور مشائخ ریاست ، پولیس ، فوج اور تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ، لسانی علاقائی ، مذہبی بنیادوں پر ریاست کے خلاف مصروف گروہ شرعی احکامات کی خلاف وزری کر رہے ہیں۔

طاقت کی بنیاد پر دوسرے پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی روش غیر شرعی ہے، دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں کی طرف سے نام نہاد جہاد غیر شرعی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button