تازہ ترینخبریںسیاسیات

زرداری محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے، ویڈیو وائرل

سابق صدر آصف علی زرداری نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے، اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں سابق صدر آصف زرداری چوہدری پرویز الہٰی سے محسن نقوی کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں یہ میرا بچہ ہے اور آپ کا رشتے دار ہے۔

پرانی ویڈیو عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے چار ناموں میں سے محسن نقوی بہترین انتخاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button