تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے ، گورنر سٹیٹ بینک کا اعلان

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے۔

ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا خوش خبری سناتے ہوئے کہنا ہے کہ اب زرِمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے۔ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے ، ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں ، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکس سے کہا ہے کہ خوراک ، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں ، ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے ، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں ، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے ، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button