تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن مہم ختم ، ابھی پتا نہیں الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ، اسد عمر

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی الیکشن مہم کا آخری روز ہے ، ابھی تک یہ نہیں پتا کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں۔

کراچی میں اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عجیب تماشا لگا ہوا ہے جس کی بنیاد یہ ہے کہ عوام کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے الیکشن سے بھاگا جائے۔ 3 بجے کہتے ہیں سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں، 7 بجے حالات خراب ہو جاتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم آخری وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے مستقل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے فیصلے عوام کی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے 15جنوری کو ہر صورت الیکشن کرایا جائے۔

علی زیدی نے کہا کہ صبح 8 بجے پولنگ سٹیشنز پر لائنیں لگنی چاہئیں، ان لوگوں کا الیکشن چوری کرنے کا پلان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button