تازہ ترینخبریںسپورٹس

تیسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین فلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلینگ الیون کا حصہ  بنایا گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button