تازہ ترینتحریکخبریں

فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا ، شہباز گل ، اعظم سواتی اور میرے ساتھ جو ہوا بھولنے کو تیار ہوں : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا ، فوج سے کوئی لڑائی نہیں۔

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملہ ہوا ،  شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کو معاف کر کے آگے بڑھنے کو تیار ہوں۔ فوج کا کورونا، انسداد پولیو مہم میں اہم کردار تھا، سمگلنگ روکنے اور احتساب کیلئے فوج درکار ہوگی۔

سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مسلم لیگ ق کے  پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش بھی ظاہر کر دی جبکہ مونس الہٰی کی بے انتہا تعریف کی اور کہا کہ ق لیگ کے بڑوں کو بھی مونس نے ہی راضی کیا ، انہیں بتایا کہ مستقبل پی ٹی آئی کے ہی ساتھ ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا چینل بند کرنے ، صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے اور میڈیا سے زیادتیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button