تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت کے اڈانی گروپ نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا خرید لی

بھارت کے اڈانی گروپ نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کی بالآخر خریداری مکمل کرلی۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق بھارت کے اڈانی گروپ کی قیادت میں ایسو سی ایشن نے اسرائیل میں حیفا بندرگاہ کی 1.15 ارب ڈالرز میں خریداری مکمل کرلی ہے۔حیفا بندرگاہ کی فروخت میں اسرائیل کو پانچ سال لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی لانے اور اسرائیلی بندر گاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے کی کوششوں کیلئے سرکاری بندرگاہوں کو فروخت کر رہا ہے اور نئی ​​نجی ڈاک یارڈز تعمیر کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں 99 فیصد سامان کی درآمد و برآمد سمندری راستے کے ذریعے ہوتی ہے اور اسرائیل کو اپنی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے بندرگاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا وہ بولی جیتنے والے گروپ اڈانی پورٹس اور کمیکل لاجسٹک گروپ گیڈٹ کو حیفا بندرگاہ فروخت کرے گا۔

واضح رہے کہ اڈانی گروپ کے مالک بھارتی ارب پتی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button