انتخاباتتازہ ترینخبریں

فوج اور رینجرز نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تعیناتی سے معذرت کرلی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی نے سندھ میں 15 جنوری کو شیڈول بلدیاتی انتخابات میں فوجی اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے، اور وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے خط کے ذریعے بتایا کہ سندھ میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہلکار درکار ہوں گے، تاہم جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہلکار فراہم نہیں کرسکتے۔۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی، کیوں کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button