تازہ ترینجرم کہانیخبریں

منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

گوجرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افرادجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے گوجرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور عینی شاہدین سمیت مقتولین کے اہل خانہ سے بھی وقوعہ سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button