تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور سے 25 نوجوان عمرہ ادائیگی کیلئے موٹر سائیکلوں پر سعودی عرب روانہ

اہور سے 25 نوجوان عمرہ ادائیگی کیلئے موٹر سائیکلوں پر سعودی عرب کے منفرد سفر پر روانہ ہو گئے۔

نوجوانوں کا یہ گروپ حجاز مقدس کے منفرد سفر پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوا۔ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے حکام اور ایرانی خانہ فرہنگ کے عہدیداروں نے گروپ کو الوداع کہا۔

ٹی ڈی سی پی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے۔

حکام کے مطابق پاکستانی نوجوان اس سفر میں 14ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کر کے دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے اور سعودی عرب پہنچنے پر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button