تازہ ترینخبریںپاکستان

معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

 پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں اپنے نت نئے کرداروں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے والے ماجد جہانگیر انتقال کر گئے۔

 اداکار ماجد جہانگیر کا انتقال لاہور میں ہوا۔اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے، بیڈ سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، انہیں سانس کا مرض پہلے ہی تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔

بیٹے فہد ماجد کا کہنا ہے کہ والد ماجد جہانگیر کی تدفین کراچی میں ہوگی۔واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی ، ٹی وی ناظرین کی جانب سے اسماعیل تارا اور ماجد جہانگیر کی جوڑی کو بہت سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button