تازہ ترینخبریںدنیا

سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا

ایران میں سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائزہ ہاشمی انسانی حقوق کی کارکن ہیں، پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر ’نظام کے خلاف پروپیگنڈا‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فائزہ کی وکیل ندا شمس نے بتایا کہ ان کی موکل کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائزہ کے خلاف الزامات درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے سزا کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ فائزہ ہاشمی کو 2012 میں بھی قید کیا گیا تھا اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔فائزہ ہاشمی کو گزشتہ سال مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button