تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان اور اقوام متحدہ کے زيراہتمام عالمی کانفرنس آج ہوگی

پاکستان اور اقوام متحدہ کے زير اہتمام عالمی کانفرنس آج جنیوا میں ہوگی۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا میں ڈونرز کانفرنس آج ہوگی، جس کے پہلے سیشن کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور یو این ڈی پی کے منتظم کریں گے۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کو ’’پاکستان کی لچکدار بحالی کی حکمت عملی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی میزبانی وزیراعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔

کانفرنس میں مختلف سربراہان مملکت، وزراء، متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے، عالمی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز، نجی شعبوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں پاکستان تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، جب کہ وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس بھی کريں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور اقوام متحدہ نے کانفرنس دوست ممالک کے تعاون سے منعقد کی ہے، جس کا مقصد سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں میں مدد دینا ہے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی انسانی امداد حاصل کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button