تازہ ترینخبریںسیاسیات

’آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔

سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملکی سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے۔ 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔ ملک کو بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ یواے ای نے بھی پیسے واپس منگوا لیے۔ 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر غیر ملکی اکاؤنٹ ہولڈرز کو خوفزدہ کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 77 وزرا، 165 لگژری گاڑیوں اور چارٹرڈ جہاز کے لیے پیسے ہیں لیکن عوام کو آٹا فراہم کرنے کے لیے نہیں۔ معاشی وسیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کوخطرہ بیرونی طاقت سے نہیں بلکہ ملک کے اندر سے ہے۔ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button