تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سندھ کے لیے خاصے پریشان ہیں ۔ خرم شیر زمان

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کے حوالے سے خاصے پریشان رہتے ہیں۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ آج چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور بلایا تھا۔ عمران خان سندھ کے حوالے سے خاصے پریشان رہتے ہیں، پی ٹی آئی کا اگلا ٹارگٹ سندھ ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی طرح سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ کرنا ہے ، صوبے کے حالات دن بدن بدتر ہو رہے ہیں۔کراچی کے عوام تحریک انصاف کا میئر لانے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button