تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کے فون ریکارڈ میں تین نمبرز اہم قرار

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک  رپورٹ سامنے آ گئی ۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2  مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئیں ،  ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘  کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس،  1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں جب کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جاسکا ہے۔

 ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے، ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button