تازہ ترینخبریںپاکستان

یو اے ای کے بینکوں کا قرض لوٹا دیا ، زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینکوں کا قرض لوٹا دیا ، ایمریٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالر جبکہ دبئی اسلامک کو 42 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا۔جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیر ملکی امداد کا سہارا درکار ہے۔ جنیوا کانفرنس میں 1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button