تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سینیئر ڈاکٹر کو قتل کر دیا

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میو ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی ، مقتول ڈاکٹر کی لاش بیڈ روم میں بستر پر پڑی ملی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کے سینے پر چھری کا گہرا زخم تھا ، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

مقتول ڈاکٹر میو ہسپتال میں بطور فزیشن کام کر رہے تھے ، ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاہم ،پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button