تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے: پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے ، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیر قانونی حکم دیا ہم اسے نہیں مانتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے ، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے،  25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے ، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔  پرویز الہیٰ نے عمران خان کو قائد ا‏عظم کے بعد سب سے بڑا لیڈر بھی قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والےکم ازکم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں ، میں تو خود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں، بزدار کی حکومت یہ کام کرلیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، اللہ کو نا شکری پسند نہیں ، بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے ، ن لیگ کے نالائق پیچھے رہ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button