تازہ ترینخبریںدنیا سے

امریکی ایوان نمائندگان تیسرے روز بھی سپیکر کا انتخاب نہ کرسکا

امریکی ایوان نمائندگان میں لگاتار تیسرے روز بھی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کی گئی تاہم اجلاس سپیکر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کردیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کیون مک کارتھی کو لگا تار تیسرے روز بھی اپنی ہی پارٹی سے 20 سخت گیر قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا رہا۔امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز 11 ویں مرتبہ ووٹنگ میں سپیکر کے انتخاب میں ناکامی کے بعد اجلاس ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سول وار کے بعد سے ایوان نمائندگان کو اس قدر غیر فعال کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئے 218 ووٹ درکار ہیں۔امریکی پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی 212 جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاس 222 نشستیں ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان پہلی ووٹنگ میں اپنا سپیکر منتخب کرنے میں ناکام ہوا ہو ، آخری مرتبہ 1923 میں ایوان نمائندگان پہلی ووٹنگ میں سپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button