تازہ ترینتحریکخبریں

امید ہے پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے ۔ شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے ، امید ہے پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نئی فوجی قیادت آنے کے بعد سٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، کسی کو فون کالز نہیں آرہی ہیں۔ ملک بدترین بحران سے گزر رہا ہے ، عمران خان کھمبے کو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا، عمران خان کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں میری باجوہ صاحب سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، عمران خان کو ہٹانے میں سامراجی طاقتیں بھی شامل تھیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان کھیل میں نہ ہوں اور وہ نااہل ہو جائے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ان 13جماعتوں کو ووٹ نہیں کچھ اور پڑے گا ، عمران خان نے 13 سیاسی جماعتوں کی سیاست دفن کردی ہے۔ان لوگوں نے عمران خان کی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس گڑھے میں ہم گر رہے تھے اس میں یہ لوگ گر گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button