تازہ ترینتحریکخبریں

مخالفین گرفتار کرنا چاہتے ہیں ، عوامی دباؤ ہو تو ایسا نہیں ہو سکے گا ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ترکیہ کے سربراہ اردوان کی طرح عوامی حمایت کے طلب گار ہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دباؤ ہو گا تو ایسا نہیں ہو سکے گا۔ اردوان کے لیے عوام سڑکوں پر نکلے تو ان کے خلاف بھی سازش ناکام ہوئی تھی۔

عمران خان نے پنجاب کی مقامی قیادت کو لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کا بھی ٹاسک دے دیا کہ اُن کی حمایت کے لیے عوامی دباؤ اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہو سکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button