تازہ ترینخبریںدنیا

سینیگال؛ اسمبلی میں بحث کے دوران حاملہ خاتون کو لات مارنے والے دو ارکان کو 6 ماہ قید

سینیگال کی عدالت نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران حاملہ خاتون رکن کے پیٹ پر لات مارنے والے دو اراکین اسمبلی کو 6 ماہ قید اور پانچ ملین فرانک جرمانے کی سزا سنادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یکم دسمبر کو سینیگال کی پارلمینٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران ارکان اسمبلی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے، اس دوران اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دو مرد ارکان نے حکومتی خاتون رکن ایمی ندائے پر اُس وقت حملہ کیا جب انہوں نے اپوزیشن کی ایک مذہبی شخصیت پر تنقید کی۔

سینیگال کی پارلیمنٹ میں پیش آنیوالے اس واقعے نے خواتین کے حقوق کے بارے میں ایک بحث کو جنم دیا تھا اور اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت بھی کی گئی تھی۔

متاثرہ خاتون رکن اسمبلی ایمی ندائے حملے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بچے سے محروم ہو جائیں گی۔

ویڈیو ثبوت کے باوجود خاتون پر حملہ کرنے والے ارکان نیانگ اور سامب کے وکلاء نے عدالت میں دلیل دی کہ ان کے مؤکلوں نے ایمی ندائے پر جسمانی طور پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے یہ بھی ناکام دلیل دی کہ دونوں قانون سازوں کو استغاثہ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ان کے ایک وکیل عبدی نار ندائے نے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں ارکان اپیل تک جیل میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ سینیگال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں حکومت کی اکثریت کھونے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button